ابنا: شامی فوج نے لبنان کے ساتھ ملحقہ سرحد پر واقع تلکلخ شہر میں دہشت گردوں کو مار گرایا یا فرار ہونے پر مجبور کردیا اور شہر کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے لیا۔لبنانی سرحد کے قریب حمص صوبے میں واقع تلکلخ شہر کو دہشت گرد گروہ شام میں ہتھیاروں کی اسمگل کے لیے استعمال کر رہے تھے۔شہرتلکلخ کو دہشت گردوں کے قبضے سے پوری طرح آزاد کرانے کے بعد شام کی فوج نے جبل غلیون میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب شامی سکیورٹی فورسز نے ملک کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں القابون، برزہ، جوبر اور الحجر الاسود میں پیش قدمی کی ہے اور دہشت گرد گروہوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔......./169
25 جون 2013 - 19:30
News ID: 433867
شام میں غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح باغیوں کے خلاف لڑائی میں شامی فوج کو ایک اور اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، شامی فوج نے لبنانی سرحد کے قریب اسٹریٹجک شہر تلکلخ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔